شاندار قوم کی عالیشان روایت: جاپان نیدرلینڈز میچ کے بعد جاپانی شائقین نے اسٹیڈیم فوری کیوں نہیں چھوڑا؟

پیر 15 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان گروپ ایف کا سنسنی خیز مقابلہ 2-2 سے برابر ختم ہوا تاہم میچ کے بعد توجہ اسکور لائن سے زیادہ جاپانی شائقین کی اس روایت نے حاصل کی جو دنیا بھر میں ان کی شناخت بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دنیا بھر کے شائقین کو مبارکباد کا پیغام

اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں میچ ختم ہونے کے بعد جہاں بیشتر شائقین اپنی نشستیں چھوڑ کر روانہ ہو گئے وہیں جاپانی مداح حسب روایت اسٹیڈیم میں موجود رہے اور ہاتھوں میں بڑے پلاسٹک بیگ لیے نشستوں کے درمیان صفائی میں مصروف ہو گئے۔

جاپانی شائقین قطار در قطار چلتے ہوئے کچرا جمع کرتے رہے اور چند ہی دیر میں اپنے حصے کے اسٹینڈز کو صاف ستھرا بنا دیا۔ یہ روایت اب جاپانی فٹبال کلچر کا ایک اہم حصہ سمجھی جاتی ہے اور گزشتہ 3 ورلڈ کپ کے دوران بھی عالمی توجہ حاصل کر چکی ہے۔

میدان میں جاپان کے لیے ہیرو دائیچی کامادا ثابت ہوئے، جنہوں نے میچ کے آخری لمحات میں گول کر کے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا۔ کوکی اوگاوا کے ہیڈر سے آنے والی گیند پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کامادا نے طاقتور شاٹ کے ذریعے گیند جال میں پہنچا دی اور جاپان کے لیے قیمتی برابری حاصل کر لی۔

جاپانی ٹیم دوسرے ہاف میں دو مرتبہ خسارے کا شکار ہوئی لیکن دونوں مواقع پر واپسی کرتے ہوئے ایک اہم پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

مزید پڑھیے: فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم: 40 سال سے زائد عمر کے اسٹارز کی ریکارڈ تعداد ایکشن میں ہوگی

جاپانی شائقین کی صفائی کی روایت پہلی مرتبہ عالمی سطح پر سنہ 2018 کے روس ورلڈ کپ کے دوران نمایاں ہوئی تھی جب انہوں نے اپنی ٹیم کی شکست کے باوجود اسٹیڈیم میں صفائی کی۔ بعد ازاں سنہ 2022 کے قطر ورلڈ کپ میں بھی جاپانی مداح ہر میچ کے بعد نشستوں سے کچرا جمع کرتے دکھائی دیے تھے۔

جاپان کے ہیڈ کوچ ہاجیمے موریاسو کا کہنا ہے کہ جاپانی ثقافت میں یہ ایک عام رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی لوگوں کے لیے یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ جب آپ کسی جگہ سے جائیں تو اسے پہلے سے زیادہ صاف حالت میں چھوڑ کر جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی نہ کرسکنے کے باوجود پاکستان اس میگا عالمی مقابلے کے لیے ناگزیر کیوں ہے؟

میچ کے بعد جب جاپانی شائقین اپنے بھرے ہوئے بیگ اٹھائے اسٹیڈیم سے روانہ ہوئے تو ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا کہ فٹبال صرف کھیل ہی نہیں بلکہ رویوں اور اقدار کا بھی نام ہے اور بعض اوقات خاموشی سے کیا گیا ایک چھوٹا سا عمل بھی سب سے بڑی سرخی بن جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، وفاقی وزیر پیٹرولیم

ہٹ گانا آنے کے باوجود کینیڈا میں سیکیورٹی گارڈ اور صفائی کی نوکریاں کرتا رہا، گپی گریوال کا انکشاف

ٹرمپ ایران معاہدہ: نیتن یاہو کے لیے سب سے تشویشناک لمحہ، سی این این کی رپورٹ

کینیڈا کا امریکا ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

کاشف ضمیر کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات، رولیکس گھڑی کے تحفے پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ