سی ایم راولاکوٹ پر حملہ کرنے والے ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا جائے، غیرجانبدار بزرگان کشمیر سامنے آگئے

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کی غیر جانب دار بزرگ شخصیات نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے متعدد مطالبات کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں قانون کی عملداری، عوامی مفادات کے تحفظ اور مذاکراتی عمل کو مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

بزرگانِ کشمیر نے مطالبہ کیاکہ سی ایم ایچ راولاکوٹ پر حملے میں ملوث عناصر، خصوصاً وہ 14 افراد جن پر ایک پولیس سب انسپکٹر اور 2 سپاہیوں پر بہیمانہ تشدد اور ان کی شہادت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، انہیں فوری طور پر قانون کے حوالے کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ سی ایم ایچ میں داخل ہونے والے دیگر افراد بھی رضاکارانہ طور پر خود کو پولیس کے حوالے کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان کو قانون کے مطابق صفائی کا مکمل حق، منصفانہ سماعت اور شفاف ٹرائل کا موقع فراہم کیا جائے۔

بزرگانِ کشمیر نے کوٹلی میں رینجرز پر فائرنگ کرنے والے عناصر کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کے مطابق اس کارروائی کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار شہید ہوئے، لہٰذا ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی ضروری ہے۔

اسی طرح 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کھائی گلہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے افراد کو بھی قانون کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

بزرگان کا کہنا تھا کہ ان افراد کو عدالتی کارروائی کے دوران اپنا مؤقف پیش کرنے اور قانونی حقوق سے استفادہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہوگا۔

انہوں نے ان عناصر کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے درخت کاٹ کر، سڑکیں اکھاڑ کر اور آمدورفت معطل کرکے عوام کے لیے اشیائے خورونوش کی قلت پیدا کرنے کی صورتحال پیدا کی۔

بزرگانِ کشمیر نے اس امر پر بھی زور دیا کہ لانگ مارچ کو ریاستی اداروں کے خلاف لشکر کشی یا تصادم کی شکل اختیار نہ کرنے دی جائے۔ ان کے مطابق سنجیدہ عناصر کو اپنے مطالبات سیاسی، آئینی اور قانونی دائرے میں رہتے ہوئے پیش کرنے چاہییں۔

انہوں نے پاکستان سے محبت کرنے والے آزاد کشمیر کے شہریوں کو سہولت کار قرار دے کر ان کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے والے عناصر کو بھی قانون کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئندہ اس قسم کے قبیح طرز عمل سے مکمل اجتناب کیا جانا چاہیے۔

غیر جانب دار بزرگانِ کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی تنظیمی ساخت میں تبدیلی کی تجویز بھی پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ارکان کی تعداد 33 سے کم کر کے 10 کی جائے اور ان میں سے ایک بااختیار نمائندہ نامزد کیا جائے جو مذاکرات، فیصلوں اور طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کی مکمل ذمہ داری اٹھائے اور متعلقہ معاملات میں حتمی رابطہ کار کی حیثیت رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی بھرتیاں کیس: سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر دیا

ٹرمپ نے ایران کے 300 ارب ڈالر فنڈ تک رسائی اچھے رویے سے مشروط کر دی

سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ، یکم جولائی 2026 سے اطلاق ہوگا

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ٹاور لگانے سے روکنے پر 5 کروڑ روپے جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور

گھانا نے پنالٹی کے بغیر آخری لمحات میں پاناما کو شکست دے دی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

وی ایکسکلوسیو: پاکستان کو معاشی چیلنج درپیش مگر حکومت کو دور دور تک کوئی خطرہ نہیں، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ