سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ، یکم جولائی 2026 سے اطلاق ہوگا

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے ملازمین کے لیے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔ اضافے کی منظوری چیف جسٹس آف پاکستان نے دی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کے بعد گریڈ 1 سے 6 تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کو اب 8 ہزار کے بجائے 16 ہزار روپے یوٹیلیٹی الاؤنس ملے گا۔

نوٹیفیکیشن کا عکس

گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے، گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے اور گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے، گریڈ 19 کے افسران کا 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار روپے اور گریڈ 20 کے افسران کا الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا غیر قانونی بے دخلی کے مقدمات پر اہم فیصلہ، 60 روز میں نمٹانے کی ہدایت

گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کے لیے یوٹیلیٹی الاؤنس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر 60 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہوں گے، جبکہ اضافی مالی اخراجات مالی سال 2026-27 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا علی قتل کیس: میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر اہلخانہ کا اعتراض، نئی کمیٹی مسترد کردی

پاکستان میں عالمی معیار کے اسپورٹس جوتے تیار ہوں گے، فارورڈ اسپورٹس اور چینی کمپنی کے درمیان معاہدہ

تھائی لینڈ: 14 سالہ طالب علم نےدادا، دادی، اساتذہ اور ساتھی طلبہ پر گولیاں برسا دیں، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایمازون اور ٹیمو سمیت 42 کمپنیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نیویارک کے میئر نے قانونی نوٹس جاری کردیے

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟