غیر قانونی بھرتیاں کیس: سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ سے کیس کی پیش رفت کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ جب کہ عدالت نے اسی کیس کے شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی ضمانت کے بعد مبینہ طور پر ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور متعدد مرتبہ عدالتی سماعتوں سے غیر حاضر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں، چوہدری پرویز الٰہی کا موقف سامنے آگیا

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان 18 مرتبہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث ٹرائل کا عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ عدالت کو مزید بتایا گیا کہ مسلسل غیر حاضری کے باعث کیس کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی