خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کے لیے وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وراثت میں خواتین کا حق ریاست کا نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا مقرر کردہ قانون ہے، جسے کسی بھی صورت سلب نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون بی بی آمنہ کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ قرآن پاک میں خواتین کے وراثتی حق کو واضح طور پر یقینی بنایا گیا ہے، لہٰذا کسی بھی عورت کو اس حق سے محروم کرنا نہ صرف ملکی قانون بلکہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کا رجحان موجود ہے اور اکثر اوقات انہیں سماجی دباؤ، دھونس دھمکی یا فراڈ کے ذریعے ان کے قانونی اور شرعی حق سے محروم کیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق مقدمات کا باریک بینی اور انتہائی احتیاط سے جائزہ لیں تاکہ کسی بھی خاتون کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ عدالت نے واضح کیا کہ کوئی بھی علاقائی روایت، رسم و رواج یا خاندانی نظام خواتین سے وراثت کا حق نہیں چھین سکتا۔

وفاقی آئینی عدالت نے اس مقدمے میں بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست گزار خاتون کے والدین کی تمام جائیدادوں کو حصص کے تعین کے لیے متعلقہ سول کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ سول کورٹ آئین، قانون اور اسلامی احکامات کی روشنی میں تمام جائیدادوں میں قانونی شیئرز کا تعین کرے اور اس حوالے سے میرٹ پر فیصلہ صادر کرے۔

واضح رہے کہ بی بی آمنہ نامی خاتون نے اپنے بھائیوں کی جانب سے والدین کی پوری جائیداد میں حصہ نہ دیے جانے کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا، جس پر وفاقی آئینی عدالت نے خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے یہ اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟