سینیٹ سیکرٹریٹ کا ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم قدم، اراکینِ سینیٹ کے لیے موبائل ایپ متعارف

بدھ 17 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں سینیٹ سیکرٹریٹ نے ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اراکینِ سینیٹ کے لیے ایک جامع موبائل ایپلیکیشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پارلیمانی نظام کو نہ صرف مؤثر اور ماحول دوست بنایا جارہا ہے، بلکہ انتظامی استعداد، شفافیت اور بروقت معلومات تک رسائی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اب ناگزیر ہو چکی ہے. سینیٹ سیکرٹریٹ نے یہ موبائل ایپ کسی بیرونی مدد کے بغیر، مکمل طور پر اپنے وسائل اور تکنیکی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے خود تیار کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پائیدار ترقی کے لیے مضبوط ادارے اور شفاف نظام ناگزیر ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

سید یوسف رضا گیلانی نے ایپ کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ موبائل ایپلیکیشن سینیٹرز کو پارلیمانی امور تک محفوظ اور فوری رسائی فراہم کرے گی، جس سے سینیٹ اجلاس، قانون سازی، قائمہ کمیٹیوں اور سرکاری دستاویزات تک آسان رسائی ممکن ہو سکے گی۔

 انہوں نے اس اقدام کو ای-آفس نظام کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ڈیجیٹل نظام کی بدولت کاغذ کے استعمال اور انتظامی تاخیر میں نمایاں کمی آئے گی. اس ایپلیکیشن کی تیاری میں سیکیورٹی، استعمال میں آسانی اور مؤثر رسائی کو خصوصی طور پر ترجیح دی گئی ہے تاکہ اراکین کو کام کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کی کفایت شعاری مہم: 500 فیصد زائد بچت، 1.43 ارب روپے قومی خزانے میں جمع

چیئرمین سینیٹ نے اس شاندار پیش رفت پر تکنیکی ٹیم اور متعلقہ افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

اس سلسلے میں سینیٹ موبائل ایپ کی باقاعدہ افتتاحی تقریب مستقبل قریب میں منعقد کی جائے گی، جبکہ اراکینِ سینیٹ کو ایپ کے استعمال سے مکمل طور پر روشناس کرانے کے لیے ایک خصوصی تربیتی اور آگاہی سیشن بھی ترتیب دیا جائے گا تاکہ ملک میں جدید طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے جدت اور ٹیکنالوجی کا یہ سفر کامیابی سے آگے بڑھ سکے.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور