ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، کراچی سے لاہور اسمگل کیا جانے والا بھاری مقدار میں گٹکا پکڑا گیا

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریلوے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور جانے والی گڈز ٹرین کی ایک بوگی سے بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکا

اور چھالیہ برآمد کرلی۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا خود کش تھا، پولیس حکام

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 354 بوریاں “رتنا” اور 46 بوریاں “جمبی” گٹکا قبضے میں لیا گیا۔ برآمد شدہ ممنوعہ سامان مبینہ طور پر کراچی سے لاہور اسمگل کیا جا رہا تھا۔

ریلوے پولیس نے تمام سامان تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ کارروائی آئی جی ریلوے پولیس محمد وصال فخر سلطان کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے میں جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور ممنوعہ اشیاء کی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:شکارپور: ریلوے ٹریک پر مبینہ دھماکہ، پشاور جانے والی ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ ریلوے پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ریلوے پولیس نے عندیہ دیا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف مزید آپریشنز بھی جلد کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp