بلوچستان: گرینڈ الائنس کا احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان، صوبے بھر میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس بلوچستان نے مبینہ طور پر پُرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلی کے دوران تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف اپنے آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔

گرینڈ الائنس کے سربراہ عبدالقدوس کاکڑ اور رہنما یونس کاکڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین پر مبینہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی تحریک جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال، کاروباری مراکز بند

رہنماؤں کے مطابق 18 جون سے غیر معینہ مدت تک بلوچستان بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے بند رہیں گے جبکہ صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ احتجاجی تحریک کے دوران روزانہ کی بنیاد پر مختلف اضلاع میں ریلیاں، مظاہرے اور عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے تاکہ مطالبات کو اجاگر کیا جا سکے۔ گرینڈ الائنس کے مطابق 19 جون سے کوئٹہ میں تادمِ مرگ دھرنا دیا جائے گا، جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: ہڑتال کے الزام میں 20 گریڈ پروفیسر سمیت 34 اساتذہ جبری ریٹائر

رہنماؤں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور مبینہ زیادتیوں کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا اور تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟