نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں امن کے لیے پاکستان اور مصر کا رابطے بڑھانے پر اتفاق
دونوں رہنماؤں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں جمعہ کے روز متوقع مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation with Egyptian Foreign Minister Badr Abdelatty.
The two leaders exchanged views on the recent understandings reached between the United States and Iran and the forthcoming… pic.twitter.com/5mDCSPMVTN
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 17, 2026
گفتگو کے دوران آئندہ ماہ منعقد ہونے والے ریجنل 4 وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں پر بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی و عالمی معاملات پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔














