واٹس ایپ میں ویو ونس ٹیکسٹ میسجز اور نیا وائس نوٹ ویجٹ متعارف کرانے کی آزمائش

جمعرات 18 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی ملکیت والی واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے پرائیویسی اور پیغام رسانی کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے نئے فیچرز پر کام کر رہی ہے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر ویو ونس ٹیکسٹ میسجز ہے، جس کے ذریعے صارف ایسا پیغام بھیج سکیں گے جو صرف ایک مرتبہ پڑھنے کے بعد خودکار طور پر حذف ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ بغیر کھولے وائس نوٹس بھیجنے کی سہولت کا امکان

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو سینڈ بٹن کو دیر تک دبانا ہوگا اور سینڈ ایز ویو ونس کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔

یہ فیچر انفرادی چیٹس اور گروپ چیٹس میں دستیاب ہونے کا امکان ہے، تاہم چینلز کو شاید یہ اپ ڈیٹ نہ مل سکے۔

یہ فیچر اس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے اور تاحال عوامی بیٹا ورژن میں دستیاب نہیں ہے۔ اس سے قبل واٹس ایپ تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسجز کے لیے ویو ونس آپشن فراہم کر چکی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے لیے ایک نیا وائس میسج ویجٹ بھی متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس ویجٹ کی مدد سے صارف ایپ کھولے بغیر ہی موبائل کی ہوم اسکرین سے براہِ راست وائس نوٹ ریکارڈ کر کے بھیج سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026:  میٹا نے انسٹاگرام، واٹس ایپ اور فیس بک کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

متوقع طور پر یہ ویجٹ 3×1 کے کمپیکٹ اور سائز تبدیل کیے جا سکنے والے فارمیٹ میں نظر آئے گا، جس میں مائیکروفون کا آئیکون اور ٹیپ ٹو ریکارڈ کا آپشن موجود ہوگا۔

ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد صارف رابطوں کا انتخاب کر کے وائس نوٹ بھیج سکیں گے، جبکہ ایک ہی وائس نوٹ کو بیک وقت متعدد افراد کو بھیجنے کا آپشن بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ نے ان دونوں فیچرز کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا، کیونکہ یہ ابھی ترقی اور آزمائش کے مرحلے میں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی ’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت بڑی کارروائی، 840 بوتل شراب برآمد، ملزم گرفتار

یومِ استحصالِ کشمیر: شیری رحمان کی آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی کی مذمت، کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین

5 اگست کا بھارتی اقدام کشمیری عوام کے حقوق پر حملہ تھا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

یومِ استحصالِ کشمیر: عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

کیا صرف 5 منٹ میں چارج ہونے والی الیکٹرک گاڑیاں اب حقیقت بننے والی ہیں؟

ویڈیو

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

اسلام آباد: بدھ مت کے تاریخی آثار، شاہ اللہ دتہ غاروں کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کی تیاری

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے