ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کو شکست دے دی اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستانی ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی دونوں جوڑیوں نے بھرپور فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ماہ نور علی نے سنگاپور جونیئر اسکوائش اوپن چیمپیئن شپ جیت لی

پہلے میچ میں نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارت کے راہول بیتھا اور سورج کمار کو 0-2 سے شکست دی۔ اسی طرح دوسرے مقابلے میں محمد حمزہ خان اور محمد عاصم خان نے ہانگ کانگ کی جوڑی کو بھی 0-2 سے ہرایا۔

اس شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان کی دونوں ٹیمیں ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کوارٹر فائنل کے اہم مقابلے ملائیشیا کے شہر سراواک میں آج کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp