بلوچستان حکومت کا ڈاکٹر ماہ نور کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان حکومت نے تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرون ملک علاج معالجے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے بیرون ملک علاج کے لیے متعلقہ حکام کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

شاہد رند نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کا علاج کراچی کے آغا خان اسپتال میں جاری ہے اور مزید ایک ہفتے تک علاج و معالجہ جاری رہے گا۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان  کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید خصوصی علاج کے لیے امریکا بھجوایا جائے گا اور حکومت بلوچستان نے اس ضمن میں ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے: ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب حملہ: بلوچستان میں خواتین کے خلاف تشدد کی صورتحال سنگین، اعدادوشمار کیا بتاتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

یاد رہے کہ 6 جون کو کوئٹہ کے سینڈیمن سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں ایک لفٹ آپریٹر نے مبینہ طور پر ڈاکٹر ماہ نور پرتیزاب پھینکا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی تھیں۔ واقعے کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: تیزاب گردی کی شکار ڈاکٹر ماہ نور کی حالت اب کیسی ہے؟

پولیس کے مطابق تیزاب گردی میں ملوث ملزم ہمایوں شاہ واقعے کے بعد فرار ہو گیا تاہم سرچ آپریشن کے دوران انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران ملزم نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کاروائی میں وہ مارا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی