وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان، پیٹرول کی قیمت میں 74 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی کمی کردی گئی

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی کامیاب ثالثی اور ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی تاریخی کمی کر دی ہے۔

اس بڑی کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے پر آ جائے گی۔

اپنے خصوصی بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ’جو وعدہ قوم سے کیا تھا، الحمدللہ وہ پورا کرنے جا رہے ہیں، اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جو کمی آئے گی وہ من و عن عوام کو منتقل کی جا رہی ہے‘۔

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ اور امن کوششیں

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خطے اور عالمی امن کے قیام کو اللہ تعالیٰ کا خاص کرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کی بدولت مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم ہوا اور ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کی شکل میں ایک تاریخی دستاویز سامنے آئی۔

انہوں نے اس بڑی سفارتی کامیابی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خصوصی مبارکباد پیش کی، جن کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے یہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کوششوں سے ایران امریکا مذاکرات کامیاب، ڈیجیٹل دستخطوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ مؤخر

وزیرِ اعظم نے نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور معاشی ٹیم بشمول وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال، احد خان چیمہ اور وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی کوششوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

129 ارب روپے کا ریلیف اور توانائی بحران کا خاتمہ

وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ اور حکومتی سطح پر کفایت شعاری سے کی گئی بچت کے ذریعے 129 ارب روپے کا فنڈ استعمال کیا، تاکہ ملک بھر کے عوام کو تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کی طلب میں کمی، قیمتوں میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں

’’خطے کی معاشی صورتحال کے دوران جب کچھ ممالک میں فیول راشننگ جیسے اقدامات لیے جا رہے تھے، حکومتِ پاکستان کی بہتر منصوبہ بندی کی بدولت ملک میں کوئی توانائی کا بحران نہیں آیا

ان کا کہنا تھا کہ مؤثر اقدامات کی بدولت ملک میں کہیں پیٹرول کے لیے لائنیں یا قطاریں نہیں لگیں اور نہ ہی عوام کو کسی قسم کی پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

معاشی استحکام اور عوام کا شکریہ

وزیرِ اعظم نے مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر عوام کے صبر و تحمل کی تعریف کی اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مکمل تعاون پر تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ معاشی استحکام کو برقرار رکھنے اور مہنگائی میں مزید کمی کے لیے حکومتی سطح پر مؤثر اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلام آباد مفاہمتی یادداشت پر ازبکستان کی پاکستان کو مبارکباد، سفارتی کردار اور امن کوششوں کو سراہا

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کی اہم بیٹھک، اسحاق ڈار قاہرہ روانہ

امریکا اور قطر کا ایران کے منجمد اربوں ڈالر جاری کرنے پر غور، 6 ارب ڈالر کی ابتدائی رقم تک رسائی کا امکان

بجٹ پائیدار معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کی بنیاد بنے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

فیفا ورلڈ کپ: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے نے ترکیہ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘