کراچی: انمول پنکی گینگ کے 2 مبینہ کارندے گرفتار، میتھ اور کوکین برآمد

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی پولیس نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش انمول پنکی کے نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کے قبضے سے آئس (کرسٹل میتھ) اور کوکین برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انمول پنکی کا مبینہ وائس نوٹ ماننے سے انکار، پولیس وائس ٹیسٹ لینے کے لیے عدالت پہنچ گئی

پولیس کے مطابق بوٹ بیسن کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر آن لائن منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عاقب رحمان اور غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں ملزمان مبینہ طور پر انمول پنکی گینگ کے لیے کام کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ برآمد ہونے والی منشیات کو مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان اور روابط کا سراغ لگایا جا سکے۔

مزید پڑھیے: شمعون عباسی نے منشیات فروش انمول پنکی پر ڈراما بنانے کی مخالفت کردی، وجہ کیا بتائی؟

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مبینہ طور پر انمول پنکی کے منیجر حسن کے ذریعے آن لائن کوکین اور آئس کی سپلائی کرتے تھے۔

ڈی آئی جی کے مطابق یہ مقدمہ انمول پنکی گینگ کی ڈیجیٹل اور مالی سرگرمیوں سے متعلق جاری وسیع تحقیقات کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل انمول پنکی کے موبائل فون سے تقریباً 100 جی بی ڈیٹا، 75 ہزار تصاویر، سینکڑوں مالی لین دین کے اسکرین شاٹس، 13 ہزار رابطہ نمبرز اور تقریباً 42 ہزار کال ریکارڈز برآمد کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: دمہ، گردوں اور دیگر عوارض کی شکایت پر جیل میں انمول پنکی کا طبی معائنہ، ڈاکٹروں نے کیا بتایا؟

پولیس حکام کے مطابق برآمد شدہ ڈیجیٹل شواہد کا تفصیلی فرانزک اور تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ گینگ کے پورے نیٹ ورک، مالی معاملات اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری