شمعون عباسی نے منشیات فروش انمول پنکی پر ڈراما بنانے کی مخالفت کردی، وجہ کیا بتائی؟

پیر 1 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار اور فلم ساز شمعون عباسی نے کراچی کی مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کی زندگی پر مبنی مجوزہ ڈراما سیریل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کہانی ٹی وی اسکرین کے لیے موزوں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

شمعون عباسی نے پیر کے روز فیس بک پر جاری اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ آخر ایسی کہانی کو ڈرامائی تشیکل دینے کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے جب کہ خواتین کی جدوجہد، کامیابی اور حوصلہ افزائی پر مبنی کئی مثبت کہانیاں موجود ہیں جنہیں ٹی وی پر پیش کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ان اطلاعات پر بھی ردعمل دیا جن کے مطابق اداکارہ صبا قمر کو اس منصوبے میں مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا جا رہا ہے۔

شمعون عباسی نے کہا کہ صبا قمر اپنی شاندار اداکاری کے باعث اس کردار کو اس انداز سے نبھا سکتی ہیں کہ ناظرین کردار سے متاثر ہو جائیں۔

انہوں نے صبا قمر کے سابقہ ڈرامے کیس نمبر 9 کو ایک بہترین ڈراما قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کیے اور ہراسانی جیسے حساس مسئلے پر شعور اجاگر کیا۔

مزید پڑھیے: ’مجھے لاہور سے گرفتار کرکے یہاں لائے ہیں‘، انمول پنکی کی عدالت میں دہائی

شمعون عباسی نے سوال کیا کہ جب ایک اداکارہ اتنے مثبت اور مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے تو پھر اسے ایک منفی کردار کو مقبول بنانے کے لیے کیوں استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس کہانی کو بیان کرنا ہی مقصود ہے تو اسے فلم کی صورت میں پیش کیا جانا چاہیے کیونکہ سنیما دیکھنے کا انتخاب ناظرین اپنی مرضی سے کرتے ہیں جب کہ ٹی وی ڈرامے گھروں میں ہر عمر کے افراد خصوصاً نوجوان لڑکیوں کی دسترس میں ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی مجرم کی کہانی کو گھر گھر پہنچانا ایک حساس معاملہ ہے اور اس میں احتیاط برتنا ضروری ہے۔

شمعون عباسی نے اس منصوبے کو وائرل ہونے والے ایک واقعے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس منصوبے کے پس پردہ موجود افراد کو جانتے ہیں تاہم سچ بولنے سے انہیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں۔

واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق سیونتھ اسکائی پروڈکشنز کراچی کی مبینہ ڈرگ کوئین انمول عرف پنکی کی زندگی پر مبنی بایوگرافیکل ڈرامہ تیار کر رہی ہے جس کا اسکرپٹ مبینہ طور پر کیس نمبر 9 کے مصنف شاہ زیب خانزادہ تحریر کریں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی: منشیات فروش انمول پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 دن کی توسیع

پاکستان میں حقیقی جرائم پر مبنی تفریحی مواد ماضی میں بھی تنازع کا باعث بنتا رہا ہے۔ چند برس قبل فلم ’جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ کو سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم یہ فلم بعد میں یوٹیوب پر ریلیز کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چاند نظر آنے کا انتظار، رواں ماہ ہوں گی پھر ملک بھر میں عام تعطیلات

چمن جلسے میں حکومت اور اداروں کے خلاف تقریر، محمود اچکزئی پر مقدمہ درج

آئی سی سی کا ایک اور اہم فیصلہ، میدان میں اب گلابی گیند بھی چلے گی

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

اسلام آباد: تعلیم، تربیت اور تفریح ایک ساتھ، پولیس سمر کیمپ نے بچوں کو متوجہ کرلیا

ویڈیو

ایم پی ایز نے بغاوت کردی، کیا سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں ہے؟

بھارت ایک بار پھر شوق پورا کرلے، افواج پاکستان جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی پر ردعمل

یورپی یونین نے پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کردی، مذاکرات بہترین راستہ قرار

کالم / تجزیہ

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں

کوئٹہ سے تل ابیب تک