شہزادہ ہیری کی برطانیہ میں 1.1 ملین پاؤنڈ کی عطیہ رقم سے متعلق نئے دعوے سامنے آگئے

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شہزادہ ہیری کی گزشتہ سال برطانیہ میں کی گئی ایک بڑی عطیہ رقم کے حوالے سے نئے دعوے سامنے آئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم ان کی ذاتی دولت سے نہیں بلکہ شہزادی ڈیانا سے منسلک فنڈز سے فراہم کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے 2025 میں ناٹنگھم کے دورے کے دوران بی بی سی چلڈرن اِن نیڈ کو 1.1 ملین پاؤنڈ کا عطیہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’آخری سالوں کو میرے لیے عذاب نہ بناؤ‘، کنگ چارلس کی شہزادہ ہیری سے صلح کی خواہش سامنے آگئی

اس وقت قریبی ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ عطیہ شہزادہ ہیری کی ذاتی دولت سے دیا گیا ہے، نہ کہ ان کی آرچ ویل تنظیم کے ذریعے۔

تاہم ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ رقم درحقیقت گلین بیگ فاؤنڈیشن سے آئی تھی، جو مرحوم شہزادی ڈیانا کے خیراتی فنڈز سے وابستہ ایک ادارہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ رقم نہ تو شہزادہ ہیری کی تجارتی شراکت داریوں سے حاصل ہوئی اور نہ ہی ان کی یادداشت پر مبنی کتاب اسپئیر سے ہونے والی آمدنی سے دی گئی، بلکہ یہ فنڈز شہزادی ڈیانا کی فلاحی سرگرمیوں سے جمع ہونے والی رقم کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادی ڈیانا سے شہزادہ ہیری تک، جب شاہی رازوں سے پردہ اٹھنے پر دنیا حیران رہ گئی

گلین بیگ فاؤنڈیشن 1999 میں شہزادی ڈیانا کی وفات کے 2 سال بعد قائم کی گئی تھی۔ اس کے لیے فنڈز پرنسز آف ویلز چیریٹیز ٹرسٹ سے حاصل کیے گئے تھے، جسے شہزادی ڈیانا نے 1981 میں اس وقت قائم کیا تھا جب ان کی شادی اس وقت کے شہزادہ چارلس سے ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp