مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں علاقائی سلامتی پر اہم بیٹھک کا فیصلہ

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں علاقائی سلامتی پر اہم بیٹھک کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کو مصر کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خارجہ اسحاق ڈار اپنے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کی دعوت پر 21 جون 2026 کو قاہرہ میں آر-4  گروپ کے وزرائے خارجہ کے چوتھے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس اہم بیٹھک میں مصر، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہو رہے ہیں۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد علاقائی سلامتی، امن اور استحکام سے جڑے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا ہے۔

وزرائے خارجہ اس دوران پرانے فیصلوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کریں گے۔

 اپنے اس دورے کے موقع پر اسحاق ڈار مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک مصر تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی سطح پر ہونے والی نئی تبدیلیوں پر مشاورت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان کے دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اسلام آباد ان تمام ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ یہ آر-4 فریم ورک دراصل خطے میں خوشحالی اور مستقل امن کے لیے ان چاروں ممالک کی مشترکہ کوششوں کا عکاس ہے۔

اس سے قبل مارچ کے مہینے میں بھی اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران پر انہی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی