افغانستان کے راستے پراکسی جنگ اور آزاد کشمیر میں انتشار کے پیچھے بھارت ہے، خواجہ آصف

جمعہ 19 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ سے متعلق حالیہ بیان بازی دراصل اس کی سفارتی و عسکری شکست کی خفت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کی کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی، تو پاکستان کی جانب سے اسے پہلے سے بھی زیادہ سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا کیونکہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے جمہوری عمل نہیں چاہتے، خواجہ آصف

جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے پڑوسی ممالک اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کو افغانستان کی سرزمین کے راستے کسی بھی قسم کی پراکسی جنگ قابلِ قبول نہیں ہے۔

افغان حکومت کو تنبیہ اور آزاد کشمیر میں بھارتی مداخلت

خواجہ آصف نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے اور اپنی حدود میں موجود دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر و فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائے۔

انہوں نے کہا کہ’بھارت اس وقت آزاد کشمیر میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی منظم کوششیں کر رہا ہے اور کشمیر سے متعلق حالیہ اشتعال انگیز بیانات دراصل اسی ناپاک بھارتی بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع نے انکشاف کیا کہ برطانیہ میں بیٹھے ہوئے بعض عناصر بھی اس وقت بھارتی ایجنڈے کو ہوا دے رہے ہیں اور پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔

کشمیریوں کی قربانیاں اور حوصلہ

مقبوضہ و آزاد کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے بدترین مظالم اور ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ بلند ہے اور مقبوضہ وادی کے عوام آج بھی پاکستان سے اپنی غیر مشروط وابستگی کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اس لیے آزاد کشمیر کے عوام کو اپنی اس آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی