امریکا اور قطر کا ایران کے منجمد اربوں ڈالر جاری کرنے پر غور، 6 ارب ڈالر کی ابتدائی رقم تک رسائی کا امکان

ہفتہ 20 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکا اور قطر ایران کو منجمد مالی اثاثوں تک محدود رسائی دینے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں قطر میں موجود 6 ارب ڈالر ایران کو خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ضروریات کی خریداری کے لیے فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خطے میں امن کی کوششیں تیز، ایران کے منجمد اثاثوں پر نئی بحث چھڑ گئی

امریکا اور قطر ایران کے منجمد اربوں ڈالر کے اثاثوں کو مرحلہ وار جاری کرنے کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر قطر میں موجود 6 ارب ڈالر ایرانی حکام کو انسانی بنیادوں پر اخراجات کے لیے دستیاب کیے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم ایران کے مرکزی بینک کی ملکیت ہے اور زیادہ تر تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی پر مشتمل ہے، جو امریکی پابندیوں کے باعث منجمد رہی ہے۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق ایران ان فنڈز کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کر سکے گا۔

https://.twittercom/WSJ/status/2068145504869818578

ذرائع کے مطابق یہ اقدام حال ہی میں امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے، جس کا مقصد کئی ماہ سے جاری کشیدگی کا خاتمہ اور اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے۔ امریکا اس طریقہ کار کے ذریعے ایران کی خریداریوں پر نظر رکھنے اور منجمد اثاثوں تک اس کی رسائی کے عمل کو کنٹرول میں رکھنے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا منجمد ایرانی اثاثے خلیجی اتحادیوں کو دینے پر غور، تہران اور واشنگٹن میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ محدود مالی اثاثوں کی بحالی ایران کی معیشت کے لیے اہم سہارا ثابت ہو سکتی ہے اور اسے کرنسی کے استحکام اور اندرونی معاشی دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں منجمد تقریباً 100 ارب ڈالر کے ایرانی اثاثوں کی آئندہ مرحلہ وار رہائی کے لیے بھی یہی ماڈل اختیار کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے ایران کو جوہری مذاکرات اور معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد جاری رکھنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ