مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں چوتھے ’ریجنل-4 ‘ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
اس اعلیٰ سطح کی بیٹھک میں پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سفارت کار سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور اہم علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
اجلاس کا انعقاد ایک ’محدود فارمیٹ‘ میں کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت میزبان ملک مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔
اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘ کا جائزہ
پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری کی گئی پوسٹ کے مطابق اس خصوصی اور اہم سیشن کا بنیادی مرکز’اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت‘پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بندرگاہوں پر ریکارڈ آپریشنز: پاکستان عالمی توانائی کی ترسیل کا نیا ریجنل ہب بن کر سامنے آگیا
وزارت خارجہ کے مطابق یہ یادداشت اس فورم کے گزشتہ اجلاسوں کے دوران علاقائی استحکام، امن اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم فریم ورک کے طور پر قائم کی گئی تھی۔
قاہرہ مذاکرات کے اہم ترین نکات
چاروں وزرائے خارجہ قاہرہ کے اس پلیٹ فارم کو عالمی اور علاقائی بدلتی ہوئی صورتحال پر مشاورت کے لیے استعمال کر رہے ہیں، جس میں درج ذیل ترجیحی شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
The R-4 Ministerial meeting commenced in Cairo, Egypt, in a restricted format where the Foreign Ministers of Pakistan @MIshaqDar59, Egypt @MFAEgypt, Saudi Arabia @FaisalbinFarhan, and Türkiye @HakanFidan, discussed regional developments, implementation of the Islamabad MoU, and… pic.twitter.com/z4Jw71hYYr
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 21, 2026
وزارت خارجہ کے مطابق کسی بھی بیرونی مداخلت پر انحصار کیے بغیر، مشترکہ علاقائی چیلنجوں کے مقامی حل تلاش کرنے کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات، ثالثی اور فعال سفارت کاری پر نئے سرے سے زور دیا جا رہا ہے۔
چاروں بااثر ممالک کے درمیان اقتصادی، بنیادی ڈھانچے اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے ٹھوس اور عملی راستوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔
DPM/FM @MIshaqDar50 participated in the 4th Meeting of the Regional Four (R-4) Foreign Ministers (of Pakistan, Saudi Arabia, Türkiye, Egypt) in Cairo, Egypt today.
Ministers reviewed progress on the Islamabad MoU, exchanged views on key regional and global developments. pic.twitter.com/cwS9AqhYoz— Zeshan Syed (@ZeshanSyed08) June 21, 2026
واضح رہے کہ ’ریجنل-4 ‘ فریم ورک سٹرکچرل ڈائیلاگ اور علاقائی ملکیت کے ذریعے ایک زیادہ پرامن، مستحکم اور باہم منسلک خطے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘
چوتھا فریم ورک اجلاس اور اہم ملاقاتیں
واضح رہے کہ قاہرہ میں ہونے والا یہ اجلاس ’ریجنل-4 ‘ گروپ کا چوتھا باقاعدہ فریم ورک اجلاس ہے، جو رواں سال کے شروع میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے تیسرے 4 ملکی اجلاس کے تسلسل میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا جنگ بندی خطے میں قیام امن کے لیے اہم، پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، سعودی عرب
مرکزی وزارتی اجلاس کے علاوہ سفارتی سرگرمیاں بھی عروج پر ہیں۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے ساتھ دوطرفہ مشاورت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد اور قاہرہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسحاق ڈار کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ایک اہم ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔














