اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قاہرہ میں آر فور اجلاس کے موقع پر عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور پاکستان مصر تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی، صحت و فارماسیوٹیکل اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں جانب سے موجودہ دوطرفہ میکانزم کو دوبارہ متحرک کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس کے مؤثر نفاذ سے خطے میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔

ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟