ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت، پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، پاک بھارت جنگ بندی میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کے لیے مخلص ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ملک ایٹمی تصادم کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے، امریکی صدر کی متحرک اور جرات مندانہ قیادت نے نازک وقت میں موثر مداخلت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ وابستگی پر صدر ٹرمپ کا مشکور ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تنازع کو نہ روکا جاتا تو ایٹمی جنگ کے نتیجے میں بے شمار جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے جب ہم واپس جائیں گے تو ہمارے پاس اہم دستاویز ہوگی، ایسی دستاویز جو دنیا میں امن، ترقی اور خوشحالی لائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp