حج 2027 رجسٹریشن کا آغاز، فری اندراج لازمی قرار، بیرون ملک پاکستانی بھی درخواست دے سکیں گے

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج 2027 رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے حج نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے تاکہ شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حج 2027 کے لیے رجسٹریشن آج سے شروع کر دی گئی ہے اور یہ مکمل طور پر مفت ہوگی، جس کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی حجاج سے عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل

انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن ’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر ہوگی اور سرکاری و نجی دونوں حج اسکیموں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رجسٹریشن کے بغیر حج 2027 کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی جا سکے گی۔ عازمین کے لیے کارآمد پاسپورٹ لازمی ہوگا، جس کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے افراد مشترکہ طور پر رجسٹریشن کرا سکیں گے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی دنیا کے کسی بھی ملک سے رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

سردار محمد یوسف کے مطابق حج رجسٹریشن ملک بھر کے مقررہ بینکوں کے ذریعے کرائی جا سکے گی جبکہ آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے اور رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد ہی سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب ممکن ہوگا۔

انہوں نے حج 2026 کو کامیاب ترین حج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عازمین انتظامات سے انتہائی مطمئن رہے اور وزارت کو ایک فیصد سے بھی کم شکایات موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا گیا جبکہ سعودی حکومت اور پاکستان میں سعودی سفیر نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ رواں سال لاہور سے بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے کا آغاز کیا گیا اور قریباً 80 فیصد پاکستانی عازمین اس سہولت سے مستفید ہوئے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور کا مدینہ پاکستان ہاؤس کا دورہ، حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار

انہوں نے کہا کہ وزارت حج 2026 کے عازمین کو بعض مدات میں بچ جانے والی رقوم واپس کرنے کے تخمینے پر کام کر رہی ہے اور روایت کے مطابق امسال بھی حاجیوں کو رقوم واپس کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلم آبادی 23 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے اور سعودی حکومت کے ساتھ حج کوٹہ بڑھانے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا حج کوٹہ قریباً 2 لاکھ 30 ہزار بنتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں