وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی حجاج سے عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل

منگل 26 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تمام حجاج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے والے مسلمان پورے عالمِ اسلام اور دنیا بھر میں امن، سلامتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خطبۂ حج میں تقویٰ، اتحادِ امت اور بھائی چارے پر زور، عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں

انہوں نے کہا کہ عازمین حج پاکستان کے استحکام، ترقی اور سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں تاکہ ملک مزید مضبوط اور خوشحال ہو سکے۔

وفاقی وزیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان کو بہترین حج انتظامات پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں جبکہ حج مشن پوری لگن اور عزم کے ساتھ عازمین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستانی حجاج کے لیے سہولیات پر وزیر داخلہ کا سعودی عرب کو خراجِ تحسین، انتظامات کو سراہا

سردار محمد یوسف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو پوری دنیا میں عزت و وقار عطا کیا ہے، اس نعمت پر شکر ادا کرتے ہوئے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

مزید پڑھیں: اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کیا جائے کیونکہ ظلم اور ناشکری کرنے والی قوموں سے نعمتیں چھین لی جاتی ہیں، خطبۂ حج

انہوں نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے لیے بھی خصوصی دعائیں کریں تاکہ ملک ہمیشہ امن و استحکام کی راہ پر گامزن رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران میں فوجی تنصیبات پر مزید امریکی حملے، تہران کا خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے