گلگت بلتستان اسمبلی: پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اسپیکر، ن لیگ کے کفایت الرحمان ڈپٹی اسپیکر منتخب

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے ہونے والے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اسپیکر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نذیر احمد کی صدارت میں منعقد ہوا، جس کے دوران نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نذیر احمد نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمٰن ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن کی جانب سے بھی انتخابی عمل پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے درمیان پہلے ہی اتفاق رائے ہو چکا تھا، جس کے نتیجے میں تینوں جماعتوں کی مشترکہ حمایت سے عمران ندیم اور کفایت الرحمان بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔

گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی مل کر حکومت بنائیں گے، مسلم لیگ ن وزیراعلیٰ کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دے گی، تاہم کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز، 5 ہزار سے زیادہ شہری محفوظ مقامات پر منتقل

بلوچستان میں ’رد الفتنہ 3‘ کے تحت بڑی کارروائیاں، بھارتی پروکسیز کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا

بھارت: نوجوانوں کے احتجاج میں معاملہ ’آزادی‘ کے نعروں تک کیسے پہنچا؟

آبادی کے لحاظ سے نئے صوبے بننے چاہییں، سندھ میں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، ایم کیو ایم

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کردی

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں