مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر و نومنتخب رکن اسمبلی حافظ حفیظ الرحمان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا گیا۔

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے حافظ حفیظ الرحمان کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب، امجد ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب

حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 2 گلگت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے، اور رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں۔

گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن اپوزیشن میں بیٹھے گی تاہم ڈپٹی اسپیکر اور گورنر کا عہدہ بھی مسلم لیگ ن کے حصے میں آئےگا۔

قبل ازیں گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لیے ہونے والے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اسپیکر جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر نذیر احمد کی صدارت میں منعقد ہوا، جس کے دوران نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر نذیر احمد نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمٰن ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان اسمبلی: پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اسپیکر، ن لیگ کے کفایت الرحمان ڈپٹی اسپیکر منتخب

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن کی جانب سے بھی انتخابی عمل پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp