لیونل میسی کا نیا ریکارڈ : فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے مرد کھلاڑی بن کر فٹبال کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ کے 33 ویں منٹ میں  لیونل میسی نے اپنے مخصوص کلاسک انداز میں شاندار گول کر کے ارجنٹائن کو برتری دلائی، اس کے ساتھ ہی وہ فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی انجری کے باوجود ارجنٹینا کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل

 اس سے قبل کھیل کے آغاز میں ارجنٹائن کو ملنے والی پنالٹی کک پر میسی گول کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن انہوں نے کھیل کے دوران شاندار واپسی کرتے ہوئے یہ یادگار عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اپنی 39 ویں سالگرہ سے محض 2 دن قبل میسی نے جرمنی کے نامور اسٹرائیکر مائیروسلاو کلوز کا 16 گولز کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جو کہ 2014 سے قائم تھا۔ میسی اب ورلڈ کپ فائنلز میں 17 گولز کے ساتھ مردوں کی تاریخ کے سب سے کامیاب اسٹرائیکر بن گئے ہیں جبکہ وہ اب تک اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر 115 گولز اسکور کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارجنٹائن کے عالمی کپ فاتح لیونل میسی کے 900 گول، فٹ بال کی نئی تاریخ رقم

واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برازیل کی خاتون فٹبالر مارٹا کے پاس ہے جنہوں نے 17 گولز کر رکھے ہیں اور میسی اب مردوں اور خواتین کی تاریخ میں مشترکہ طور پر سب سے اوپر آگئے ہیں۔

ارجنٹائن کے مینیجر لیونل اسکالونی نے میسی کے اس کارنامے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹبال کی تاریخ میں ان جیسا کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں آیا اور وہ اب بھی دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی