سان ڈیاگو چڑیا گھر میں نایاب پرندے ‘واٹ لیڈ جاکانا’ کے بچے کی پیدائش

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو چڑیا گھر میں ایک نایاب اور انتہائی منفرد پرندے ‘واٹ لیڈ جاکانا’ کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جو اپنی طویل انگلیوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 20 سالوں کے دوران ان کے ہاں اس نسل کے کسی بچے کی پیدائش کا یہ پہلا موقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدینہ ریجن میں پرندوں کی نایاب اقسام ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کی نئی راہیں

یہ پرندہ اپنی غیر معمولی لمبی انگلیوں اور پنجوں کی بدولت پانی پر تیرتے پتوں اور نباتات پر آسانی سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی وجہ سے اسے ‘لیلی پیڈ برڈ’ بھی کہا جاتا ہے۔ چڑیا گھر کے ماہرین نے بتایا کہ اس بچے کی دیکھ بھال اور پرورش انتہائی احتیاط کے ساتھ کی جارہی ہے۔

واٹ لیڈ جاکانا نامی پرندوں کی یہ نسل بنیادی طور پر جنوبی امریکا کے دلدلی اور مرطوب علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ان پرندوں میں گھونسلا بنانے اور بچوں کی پرورش کی تمام تر ذمہ داری مادہ کے بجائے نر پرندہ اکیلا ہی سنبھالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے صرف ایک دریا میں پائی جانے والی قدیم و نایاب مچھلی معدومیت کے خطرے سے دوچار

انتظامیہ کے مطابق مادہ کے انڈے دینے کے بعد نر پرندہ اکیلا ہی ان پر بیٹھتا ہے اور بچے نکلنے تک یہ ڈیوٹی سنبھالتا ہے۔ بچے پیدا ہونے کے بعد پہلے 40 سے 70 دنوں تک باپ ہی ان کا خیال رکھتا ہے، انھیں خطرات سے بچانے کے لیے پروں میں چھپاتا ہے اور خوراک کی تلاش سکھاتا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نایاب بچے کی پیدائش ان کے تحفظِ حیات کے پروگرام کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ فی الحال اس بچے کو عام عوام کے سامنے نہیں لایا گیا تاکہ وہ محفوظ ماحول میں اپنی نشوونما مکمل کر سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟