ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو پاکستان میں اعزازی فیلو شپ سے نواز دیا گیا

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو پاکستان کے دورے کے موقع پر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں شعبہ جراحیِ قلب میں اعزازی فیلو شپ سے نواز دیا گیا۔

اعزازی فیلو شپ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو صحت عامہ کی خدمات، شعبہ صحت کی تعلیم، طب کی تحقیق اور محنت و لگن کے ساتھ معاشرے کی خدمات کے اعتراف میں تفویض کی گئی۔

ایرانی صدر کو اعزازی فیلو شپ دینے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر کہا گیا کہ ایرانی صدر کو پاکستان کی جانب سے اعزازی فیلو شپ دیے جانے سے پاکستان اور ایران کے درمیان شعبہ طب، بالخصوص دونوں ممالک کے میڈیکل کالجز کے مابین طبی تعلیم، اداروں کی سطح پر تعلیمی تبادلوں، طبی تحقیق، فیکلٹی اور ممتحنین کے تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp