بسنت کے دوران اخراجات، لاہور پولیس نے پنجاب حکومت سے کروڑوں روپے طلب کرلیے

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں بسنت کے موقع پر ٹریفک انتظامات پر اٹھنے والے بھاری اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے لاہور میں بسنت کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے، شہریوں کے لیے آگاہی مہم چلانے اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 14 کروڑ 57 لاکھ 63 ہزار روپے خرچ کیے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کے اخراجات اور سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلات طلب

ان تمام انتظامات پر آنے والی لاگت کی ادائیگی اور رقم کی باقاعدہ منظوری کے لیے پنجاب پولیس نے صوبائی حکومت سے بجٹ میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری مانگ لی ہے تاکہ ان اخراجات کو سرکاری سطح پر ایڈجسٹ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور خونی ڈور کے باعث سال 2007 سے بسنت کے تہوار پر سخت پابندی عائد تھی جو 18 برس تک برقرار رہی۔

رواں سال فروری میں حکومتِ پنجاب نے ‘پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025’ کے تحت انتہائی سخت ضوابط اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ پہلی بار سرکاری سطح پر اس ثقافتی فیسٹیول کو دوبارہ بحال کرنے کی مشروط اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے بعد کوئٹہ میں بھی بسنت، شہری تہوار کے لیے کتنے تیار؟

بسنت کے دوران لاہور میں ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی حفاظت، موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز کی فراہمی اور سڑکوں پر حفاظتی نیٹ لگانے جیسے غیر معمولی انتظامات پر یہ کروڑوں روپے کے اخراجات اٹھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 2 بڑے سانپ نکل آئے، وکی دوبے کی طلبی

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ صرف عدالتی، سیاسی عمل سے جوڑنا درست نہیں : رانا ثنااللہ

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد