آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد، قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر کے قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ دیا ہے کہ قائم مقام صدر کے آئینی عہدے پر فائز رہتے ہوئے وہ قانون ساز اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم بننا ہر رکن اسمبلی کی خواہش، میں نے کبھی عہدوں کا لالچ نہیں کیا: چوہدری لطیف اکبر

تفصیلات کے مطابق راجہ گل مجید ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری لطیف اکبر قائم مقام صدر کے آئینی منصب پر فائز ہیں، اس لیے وہ اس عہدے پر رہتے ہوئے انتخاب میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔ اس اعتراض کو درست قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ چوہدری لطیف اکبر ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب چوہدری لطیف اکبر کے پی آر او مراد انجم نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراض کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ان کے مطابق لیگل ٹیم پہلے الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی، جبکہ ضرورت پڑنے پر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سمیت تمام آئینی و قانونی فورمز سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکرز فورم کا لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس، 3 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

مراد انجم نے کارکنان سے حوصلہ بلند رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ انتخاب بھرپور انداز میں لڑیں گے اور قانونی و جمہوری طریقے سے اپنا مؤقف کامیابی سے پیش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک