محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

یہ درخواست اشبا کامران نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک سینیٹر کابینہ کے رکن ہونے کے علاوہ کوئی دوسرا انتظامی عہدہ نہیں رکھ سکتا، اس لیے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تقرری آئین اور قانون کے منافی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین سینیٹ نے بھی محسن نقوی کے پی سی بی کے سربراہ بننے کے معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کا نوٹیفکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا۔

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp