محمد عامر برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد نوٹنگھم شائر میں شامل، مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گے

جمعرات 25 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی پاسپورٹ جاری ہونے کے بعد انگلش کاؤنٹی کلب نوٹنگھم شائر نے رواں سیزن کے باقی ماندہ ویٹالٹی بلاسٹ میچز کے لیے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عامر کو کپتانی مل گئی، ابو ظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کی قیادت کریں گے

نوٹنگھم شائر انتظامیہ کے مطابق 34 سالہ محمد عامر کے ساتھ مختصر مدت کا معاہدہ کیا گیا ہے اور وہ گروپ مرحلے کے بقیہ میچوں کے علاوہ ممکنہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد محمد عامر اب کاؤنٹی کرکٹ میں مقامی کھلاڑی (لوکل پلیئر) کے طور پر شمار ہوں گے جس کے باعث وہ کلب کے اوورسیز کھلاڑیوں کے کوٹے میں شامل نہیں ہوں گے۔ اس طرح نوٹنگھم شائر انہیں جنوبی افریقا کے جارج لنڈے اور پاکستانی فاسٹ بولر محمد علی کے ساتھ بیک وقت میدان میں اتار سکے گا۔

محمد عامر نے نوٹنگھم شائر میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس کلب کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اور وہ ٹیم کی نمائندگی کے لیے بے حد پُرجوش ہیں۔

مزید پڑھیے: کیا محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ واپس میں آئیں گے؟ سابق فاسٹ بولر نے واضح بتا دیا

انہوں نے کہا کہ میں نوٹنگھم شائر کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔ ٹرینٹ برج سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں اور میں شائقین کو بہترین کرکٹ دکھانے اور ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

نوٹنگھم شائر کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز نے محمد عامر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاور پلے اور اننگز کے آخری اوورز میں غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں جبکہ دباؤ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت انہیں دنیا بھر کی ٹیموں کے لیے قیمتی کھلاڑی بناتی ہے۔

محمد عامر اس سے قبل انگلش ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ایسیکس، گلوسٹر شائر اور ڈربی شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں بھی لندن اسپرٹ، اوول انوِنسبلز اور ناردرن سپرچارجرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: 2009 ٹی20 ورلڈ کپ فائنل کے لیے محمد عامر نے کیا خصوصی تیاری کی تھی؟

واضح رہے کہ محمد عامر نے آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں کی تھی جبکہ اب برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد ان کے انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں مزید مواقع پیدا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گارجین رپورٹ: کیا ایران امریکا معاہدہ بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لگام دیں گے؟

آزاد کشمیر انتخابات کے لیے مزید 5 امیدواروں کو ن لیگ کے ٹکٹ جاری

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

آئی بی ایم کا نیا کارنامہ: 100 ارب ٹرانزسٹرز کی گنجائش والی ناخن جتنی چپ

پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا، 3 ماہ میں کتنی ٹرانزیکشنز ہوئیں؟

ویڈیو

آزاد کشمیر انتخابات: کون سے بڑے سیاسی کھلاڑی میدان میں ہوں گے؟

’پاکستان نے بطور ثالث دنیا میں امن پسندی کو تقویت دی‘، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

پاکستان اور کشمیر کا رشتہ مضبوط، تاریخی اور ناقابل تنسیخ، کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائےگا، سردار عتیق

کالم / تجزیہ

تجھے کون بچائے گا کالیا؟

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا