آئی فون 18 سے متعلق خریداروں کے لیے ایک ساتھ اچھی اور بری خبر

جمعہ 26 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی فون کے شوقین افراد کا انتظار ختم ہونے کو ہے، تاہم اس بار نئے ماڈلز کے لیے انہیں اپنی جیبیں مزید ڈھیلی کرنا ہوں گی۔

ایپل کمپنی کی جانب سے آنے والی ‘آئی فون 18 سیریز’ کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے، لیکن خریداروں کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ اضافہ توقعات سے کہیں کم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18 اس سال نہیں آئے گا؟ ایپل کی نئی حکمتِ عملی نے صارفین کو چونکا دیا

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک (جو یکم ستمبر تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے) نے جون 2026 کے شروع میں واضح کیا تھا کہ ریم کی رسد میں عالمی کمی کے باعث آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا، تاہم انہوں نے اس وقت اضافے کی حتمی شرح نہیں بتائی تھی۔

اب ‘جے پی مورگن’ کے ایک تجزیہ کار کی نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز کی قیمتوں میں ماضی کی پیشگوئیوں کے برعکس بہت معمولی اضافہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ہر ماڈل کی قیمت میں سابقہ ماڈل کے مقابلے میں صرف 50 ڈالرز بڑھائے جائیں گے۔

اس نئی قیمت کے مطابق اب آئی فون 18 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز کے بجائے 1149 ڈالرز سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز کے بجائے 1249 ڈالرز سے دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں:آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری

اس سے قبل مختلف مارکیٹ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں نئے ماڈلز 200 ڈالرز تک مہنگے ہو سکتے ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایپل کمپنی قیمتوں میں اس کم اضافے کا خسارہ دیگر طریقوں سے پورا کرے گی، جس میں سب سے اہم اقدام کوالکوم کے بجائے ایپل کے اپنے تیار کردہ ‘سی سیریز موڈیم’ کا استعمال کرنا ہے، جس سے پروڈکشن لاگت میں بڑی بچت ہوگی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ڈیٹا سینٹرز کی تیز رفتار تعمیر کے باعث میموری اور اسٹوریج چپس کی شدید قلت ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے ٹیک کمپنیاں قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔ ‘وال اسٹریٹ جرنل’ کے مطابق آئی فون 18 پرو کے اندر موجود میموری اور اسٹوریج پرزہ جات کی لاگت آئی فون 17 کے مقابلے میں 150 ڈالرز زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون 18 پرو اور پرو میکس 2026 کب لانچ ہوں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

قیمتوں کے ساتھ ساتھ اس سال ایپل کی جانب سے آئی فونز متعارف کرانے کے روایتی شیڈول میں بھی بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ستمبر میں صرف ‘آئی فون 18 پرو’ ماڈلز کو ایپل کے پہلے ‘فولڈ ایبل آئی فون’ کے ساتھ مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا، جبکہ آئی فون 18 (بیس ماڈل) اور ‘آئی فون ایئر 2’ کو اگلی سہ ماہی یعنی 2027 کے شروع میں کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک