پیٹرولیم قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہیں، علی پرویز ملک

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے میں نہ کسی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے، جبکہ عالمی حالات اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین تک ممکنہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی، ڈیزل پر 6 روپے 57 پیسے اضافہ

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے متوازن پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تمام فیصلے ملکی مفاد اور صارفین کے ریلیف کو سامنے رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے صارفین تک کسی بھی ممکنہ فائدے کی منتقلی کے لیے پُرعزم ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسی عزم کے تحت اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر کمی کی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 155 روپے فی لیٹر کمی کی جا چکی ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق عالمی منڈی میں حالیہ ہفتے پیٹرول کی پلیٹس قیمت 98.35 ڈالر سے 91.68 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پلیٹس قیمت 109.09 ڈالر سے 104.79 ڈالر فی بیرل کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں عالمی مارکیٹ کے رجحانات، ملکی ضروریات اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں