محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں مون سون کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی سے متوقع ہے، جس کے تحت ملک کے شمال مشرقی علاقوں، پنجاب اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔
PMD Issues GLOF Alert for Gilgit-Baltistan and Khyber Pakhtunkhwa; High Risk Till First Week of July 2026 #PMD #GLOFAlert #GlacialLakeOutburstFlood #GilgitBaltistan #KhyberPakhtunkhwa #FlashFloodRisk #LandslideRisk #GlacierMelt #HighTemperature #WeatherAdvisory #EarlyWarning pic.twitter.com/c5qaQ3tWwH
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) June 27, 2026
محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کے مطابق مون سون ہوائیں ابتدائی طور پر شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے علاقوں کو متاثر کریں گی، جبکہ یکم جولائی سے پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں فی الحال مون سون کے آغاز کے امکانات کم ہیں اور 5 جولائی تک صوبے میں نمایاں بارشوں کی توقع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں مون سون کے دوران ساحلوں پر سیپیوں کی بھرمار، وجہ کیا ہے؟
کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا کم دباؤ کا نظام آئندہ دنوں میں سندھ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون سیزن کے دوران کراچی سمیت سندھ میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت میں بھی جون کے دوران معمول سے 43 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کا اثر خطے کے موسمی نظام پر پڑ سکتا ہے۔














