حکومت نے جیٹ فیول سستا کردیا، قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی

ہفتہ 27 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

حکومت نے طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کردی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ کمی سے ایئر لائنز کے ایندھن اخراجات میں بچت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہیں، علی پرویز ملک

جیٹ فیول کی قیمت میں کمی سے فضائی کمپنیوں کو طیاروں کے ایندھن کے اخراجات میں ریلیف ملنے کی توقع ہے، جس کا اثر آپریشنل اخراجات پر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی۔

دوسری جانب حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھا دی، ڈیزل پر 6 روپے 57 پیسے اضافہ

ذرائع کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں 6 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی بڑھ کر 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرول پر لیوی میں 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 66 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی، جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی