میسی کا نیا ورلڈ کپ ریکارڈ، مسلسل 7 میچوں میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے مسلسل 7 میچوں میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا، جبکہ اردن کے خلاف گول کے ساتھ انہوں نے ورلڈ کپ میں اپنے مجموعی گولز کی تعداد 19 تک پہنچا دی۔

یہ بھی پڑھیں:میسی کا جادو برقرار، ارجنٹینا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا، ورلڈ کپ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اہم مقابلے

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں اردن کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

میسی نے میچ کے دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترنے کے بعد 80ویں منٹ میں فری کک کے ذریعے گول کیا۔ ان کا کم اونچائی پر لگایا گیا خوبصورت شاٹ اردن کے دفاعی کھلاڑیوں کو چکمہ دیتے ہوئے جال میں جا پہنچا۔

اس گول کے ساتھ میسی نے ورلڈ کپ میں مسلسل 7 میچوں میں گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل وہ فرانس کے جسٹ فونٹین اور برازیل کے جائیرزینہو کے ساتھ مسلسل 6 میچوں میں گول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

اردن کے خلاف گول میسی کا ورلڈ کپ مقابلوں میں 19واں گول تھا، جس سے انہوں نے مردوں کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اپنا ریکارڈ مزید بہتر کر لیا۔

میسی کا یہ گول فری کک پر ان کے کیریئر کا 72واں گول تھا، جبکہ ارجنٹائن کے لیے فری کک پر یہ ان کا 12واں گول ہے۔ وہ اب بین الاقوامی فٹبال میں 202 میچوں میں 123 گول کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں کون کونسے ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تفصیل جاری کردی

ارجنٹائن نے اردن کو 3-1 سے شکست دے کر گروپ مرحلے کا اختتام کیا۔ میسی نے میچ کا آغاز نہیں کیا کیونکہ ارجنٹائن پہلے ہی گروپ میں پہلی پوزیشن یقینی بنا چکا تھا، تاہم شائقین ان کی شرکت کے لیے بے تاب رہے۔

میسی 60ویں منٹ میں میدان میں آئے تو 70 ہزار سے زائد شائقین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ ارجنٹائن کے لیے دیگر گولز میں لو سیلسو اور لاؤتارو مارٹینز نمایاں رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی بوکھلاہٹ کا شکار، پروپیگنڈے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، خواجہ آصف

سمندر کی گہرائیوں میں چھپے راز، سائنسدانوں نے گھوسٹ شارک کی نئی نسل دریافت کر لی

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہے، احسن اقبال کی امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت

موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟