آزاد کشمیر انتخابات: نواز شریف کی ہدایت پر ن لیگ کا اعلیٰ سطح اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گئے

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں کشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، اور الیکشن میں حصہ لینے کی بھرپور تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پارٹی صدر نواز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی کی صدارت میں آزاد کشمیر کے جہلم سے متعلق 2 انتخابی حلقوں میں الیکشن سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، جہلم سے سابق ایم این اے مطلوب مہدی، سابق مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان اور جہلم سے پارٹی کے مرکزی راہنما شریک ہوئے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ 39 جموں 6 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار راجا محمد صدیق اور حلقہ ایل اے 42 ویلی 3 سے نامزد امیدوار شوکت علی شاہ بھی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے۔

سابق ارکان پنجاب اسمبلی راجا اویس خالد، چوہدری سعید، حاجی ناصر سمیت پارٹی رہنما طالب مہدی، چوہدری بوٹا جاوید اور دیگر قائدین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں ضلع جہلم میں انتخابی مہم کے حوالے سے تیاریوں پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ اجلاس کے شرکا کی آرا کی روشنی میں انتخابی حکمت عملی تیار کی گئی۔

ضلع جہلم میں آزاد کشمیر کے ان انتخابی حلقوں میں پولنگ کے دن کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں آزاد جموں کشمیر کی ان دونوں نشستوں پر الیکشن مہم کے لیے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں ذمہ داریاں بھی لگائی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد جموں کشمیر کے ان دونوں حلقوں سے متعلق ایک اور جائزہ اجلاس آنے والے دنوں میں جہلم میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی