پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد جہاں عوام کو کچھ ریلیف کی امید پیدا ہوئی ہے، وہیں کراچی کی تاجر برادری بھی اس فیصلے کو کاروباری سرگرمیوں کے تناظر میں دیکھ رہی ہے۔
تاہم سوال یہ ہے کہ کیا ایندھن سستا ہونے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ کی ترسیل اور کاروباری لاگت میں واقعی کمی آئے گی، یا اس کے اثرات محدود رہیں گے؟
اسی تناظر میں ہم نے کراچی کے تاجروں سے جاننے کی کوشش کی کہ وہ حکومت کے اس اقدام کو کس نظر سے دیکھتے ہیں اور ان کے نزدیک اس کے کاروبار اور عام صارفین پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔
جانیے ہمارے نمائندے وقاص خان کی اس ویڈیو رپورٹ میں













