گرمی کی شدت بڑھتے ہی عارضی لوڈ مینجمنٹ، آئیسکو کی بجلی شارٹ فال کی تصدیق

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے واضح کیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافے کے باعث آئیسکو ریجن کے بعض علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔

آئیسکو کے ترجمان کے مطابق یہ شیڈول لوڈ شیڈنگ نہیں بلکہ طلب اور رسد میں عارضی فرق کے باعث کی جانے والی لوڈ مینجمنٹ ہے، جسے نیشنل گرڈ سے مطلوبہ بجلی کا کوٹہ ملتے ہی ختم کر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم، ایل این جی کارگو آجانے سے حالات بہتر ہوگئے، اویس لغاری

ترجمان کے مطابق آئیسکو ریجن میں اس وقت بجلی کی مجموعی طلب 2327 میگاواٹ ہے، تاہم گزشتہ روز نیشنل گرڈ سے طلب کے مطابق بجلی دستیاب نہ ہونے کے باعث قریباً 250 میگاواٹ کا شارٹ فال پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں چند علاقوں میں ایک سے 2 گھنٹے کے لیے عارضی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ جب بھی ملک بھر میں شام کے اوقات میں بجلی کی طلب اور فراہمی کے درمیان عارضی فرق پیدا ہوتا ہے تو اس صورتحال کو سنبھالنے کے لیے محدود دورانیے کی لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے، اور جیسے ہی مطلوبہ بجلی کا کوٹہ دستیاب ہو جاتا ہے، بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کر دی جاتی ہے۔

ان کے مطابق موجودہ صورتحال شدید موسم کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی طلب کا نتیجہ ہے اور امید ہے کہ موسم میں بہتری کے ساتھ یہ مسئلہ بھی کم ہو جائےگا۔

ترجمان آئیسکو نے واضح کیاکہ ہر بار بجلی بند ہونے کی وجہ شارٹ فال نہیں ہوتی۔ کئی مرتبہ تکنیکی خرابی یا ٹرانسمیشن لائن میں فالٹ کے باعث بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ رات کھنہ ڈاک کے علاقے میں لائن فالٹ کی وجہ سے قریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بجلی بند رہی، جس کا شارٹ فال یا لوڈ مینجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

آئیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا استعمال احتیاط سے کریں، غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور بجلی کے ضیاع سے گریز کریں تاکہ طلب میں غیر ضروری اضافہ نہ ہو۔

مزید پڑھیں: 4 ہزار میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا، آج رات سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائےگی، وزیر توانائی اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی رواں سال یکم مئی کو واضح کر چکے ہیں کہ ملک میں مجموعی بجلی کی پیداوار قومی طلب سے قریباً 6 ہزار میگاواٹ زیادہ ہے، اس لیے ملک گیر سطح پر شیڈول لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔

’اسلام آباد میں حالیہ تعطل صرف عارضی لوڈ مینجمنٹ ہے، جو مقامی سطح پر طلب اور دستیاب بجلی کے فرق کو پورا کرنے کے لیے محدود وقت کے لیے کی جاتی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟