ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے میں شکست، آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا نے منظم بولنگ اور اوپنر بیتھ مونی کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں منگل کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی کپتان سوفی مولینیو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا سے بھی 113 رنز کی شکست، پاکستان کا ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوا

آسٹریلوی بولرز نے ویسٹ انڈیز کو مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز تک محدود رکھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز 28 گیندوں پر 30 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ انہوں نے اوپننگ پارٹنر کیانا جوزف (16) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 47 رنز کی شراکت قائم کی۔

دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد شیمین کیمبل نے 22 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، تاہم وہ 16ویں اوور میں جارجیا ویرہم کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں۔

اس کے بعد انجری کے باوجود 8ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والی ڈیانڈرا ڈاٹن نے صرف 16 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 26 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 125 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست

آسٹریلیا کی جانب سے ایشلی گارڈنر، جارجیا ویرہم اور کپتان سوفی مولینیو نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اینابیل سدرلینڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 13 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا اور 42 گیندیں پہلے کامیابی اپنے نام کر لی۔

آسٹریلیا کی فتح میں اوپنر بیتھ مونی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے صرف 36 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 61 رنز بنائے۔

ایشلی گارڈنر نے بھی 20 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 35 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 63 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

مزید پڑھیں: کھیل میں بھی سیاست، ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا

ویسٹ انڈیز کی جانب سے چنیل ہنری اور کپتان ہیلی میتھیوز ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکیں۔

اس کامیابی کے ساتھ 6 مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اتوار کو لارڈز میں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ یا میزبان انگلینڈ سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک