اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، راہزنی، شاپ ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 6 رکنی گینگ گرفتار

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر راہزنی، شاپ ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک منظم گینگ کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد ریحان، اللہ دتہ، حسنین علی، اکبر علی، علی اکبر اور عدیل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد پولیس کی کارروائی، اندھے قتل کا ملزم گرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 10 چوری شدہ موٹر سائیکل، قیمتی موبائل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل سمیت اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔ جبکہ ملزمان سے مختلف مقدمات میں مطلوب مالِ مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں