جی 20 میں پہلی پوزیشن کیساتھ سعودی عرب 2025 میں دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سرِفہرست

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے 2025 کے سیفٹی انڈیکس میں جی 20 ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق مملکت میں 97.7 فیصد افراد نے کہا کہ وہ رات کے وقت اپنے رہائشی علاقوں میں اکیلے پیدل چلتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے اشاریوں کے ڈیٹا بیس میں شامل ممالک کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کیے گئے 2025 کے سیفٹی انڈیکس میں جی 20 ممالک کے درمیان پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ نتائج سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے جاری کیے، جن کے مطابق مملکت کی مجموعی آبادی میں سے 97.7 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ رات کے وقت اپنے رہائشی علاقوں میں تنہا پیدل چلتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی مملکت کے مختلف سرکاری اداروں کی ان مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جن کا مقصد ملک کے تمام علاقوں اور گورنریٹس میں امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں و رہائشیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم پاکستان کو سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر کا ٹیلیفون، ’اسلام آباد ایم او یو‘ پر خراجِ تحسین پیش

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق سعودی حکومت سلامتی، استحکام اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں اقتصادی، غذائی، ماحولیاتی، صحت، سماجی، سیاسی، فکری، تکنیکی اور سائبر سکیورٹی جیسے شعبے شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات ’سعودی وژن 2030‘ کے اہداف کے مطابق عوامی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ملک میں جامع ترقی کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے واضح کیا کہ وہ اپنی تمام شماریاتی سرگرمیاں ایک متحدہ طریقۂ کار کے تحت انجام دیتی ہے، جو ہر شماریاتی منصوبے کی نوعیت کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ طریقۂ کار ’اسٹیٹسٹیکل بزنس پروسیس مینوئل‘ پر مبنی ہے، جو بین الاقوامی شماریاتی اداروں کے تسلیم شدہ معیار سے ہم آہنگ ہے۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ اس منظم اور بین الاقوامی معیار کے مطابق شماریاتی نظام کا مقصد درست، شفاف اور قابلِ اعتماد اعداد و شمار فراہم کرنا ہے تاکہ پالیسی سازی اور قومی ترقی کے عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی