وزیراعظم پاکستان کو سعودی عرب کے صوبہ تبوک کے گورنر کا ٹیلیفون، ’اسلام آباد ایم او یو‘ پر خراجِ تحسین پیش

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کو سعودی عرب کے اہم صوبے تبوک کے گورنر، شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود نے ٹیلیفون کر کے امریکا ایران امن مذاکرات اور ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ان کے اورسعودی عرب کے صوبے تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان ٹیلفون پر انتہائی اہم گفتگو ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، شیخ تمیم کی شہباز شریف کو کامیاب سفارتکاری پر مبارکباد

وزیراعظم کے مطابق گورنر تبوک کے ساتھ ہونے والی اس گفتگو میں نہایت گرمجوشی، والہانہ پن اور روایتی خیرسگالی کا مظاہرہ کیا گیا۔

وزیراعظم کے مطابق اس موقع پر گورنر تبوک نے امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے کامیاب حصول میں پاکستان کے کلیدی اور غیرمعمولی سفارتی کردار پر وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور عالمی سطح پر پاکستان کی اس سفارتی کامیابی کو سراہا۔

برادر ممالک کی حمایت انتہائی اہم رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے لکھا کہ انہوں نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر گورنر تبوک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کی ان مخلصانہ امن کوششوں کا واحد مقصد خطے میں دائمی امن، استحکام اور تعمیری ماحول کا فروغ ہے، جس میں سعودی عرب سمیت دیگر تمام برادر اسلامی ممالک کی مسلسل اور مضبوط حمایت ہمیشہ کی طرح نہایت اہم ثابت ہوئی ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت پر تشکر

پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب کے مابین قائم اسٹرٹیجک اور تاریخی برادرانہ تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم، شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان اور یہاں کے عوام کے لیے گہری محبت، مخلصانہ جذبات اور مسلسل خیرسگالی پر دلی تشکر اور احترام کا اظہار کیا۔

گورنر تبوک کو دورہٴ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم نے لکھا کہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات کو مزید نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر کا ٹیلیفونک رابطہ، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی پرخلوص دعوت بھی دی، جسے انہوں نے خوشی سے قبول کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ان کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ٹک ٹاک کے جنون میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم نے ہائی لیول جے آئی ٹی تشکیل دے دی، 60 روز میں رپورٹ طلب

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سیاح نے گاڑی دریا میں اتار دی، ریفٹنگ والوں نے جان پر کھیل کر 4 افراد کو بچا لیا

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بیرونی سرپرستی حاصل رہی، مقصد پاکستان کے مؤقف کو نقصان پہنچانا تھا، انٹیلی جنس رپورٹ

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں