آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس خان نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا ہے۔

گزشتہ 3 روز کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت، گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا، چوہدری ریاض اور دیگر رہنماؤں نے سردار تنویر الیاس خان کو منانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم یہ کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد سردار تنویر الیاس خان نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے حلقہ وسطی باغ، پاچھیوٹ اور نیلم سے پارٹی ٹکٹ کے لیے پارلیمانی بورڈ کو درخواست بھی دی تھی۔

اسی دوران وزیر حکومت علی شان سونی نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت اور وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس خان اپنے سیاسی ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے الگ ہوگئے ہیں، جبکہ اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان آئندہ 2 روز میں کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس خان استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے یا آزاد حیثیت میں ایک بڑے گروپ کی قیادت کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

دریں اثنا سردار تنویر الیاس خان کے ترجمان نے بھی ان کے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی