ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ادائیگی کا نظام نافذ، شہریوں کو قطاروں سے نجات مل گئی

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ آج سے پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس ٹرانزیکشنز کا نظام باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے جس کے بعد پاسپورٹ درخواست گزاروں کو فیس جمع کرانے کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے ہونے یا گھنٹوں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ، مکمل ای پاسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ اہم اصلاحاتی اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر شروع کیا گیا تھا جسے متعلقہ ٹیم نے کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیش لیس ادائیگی کے نظام کے نفاذ سے سرکاری خدمات کو مزید تیز، شفاف اور عوام کے لیے سہل بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول کے عمل میں بھی نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ عوامی خدمات میں بہتری کی جانب ایک اور اہم پیشرفت ہے اور مستقبل میں بھی ایسے مزید سنگ میل حاصل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: کمزور پاسورڈ آن لائن اکاؤنٹس کے لیے بڑا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا

محسن نقوی نے پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ وہ اسی جذبے اور محنت کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں