آئی سی سی رینکنگ، ٹریوس ہیڈ ٹیسٹ اور ایشان کشن ٹی20 کے نمبر ون بلے باز بن گئے

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے، جس میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بلے باز جبکہ بھارت کے ایشان کشن ٹی20 کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔

ٹریوس ہیڈ نے انگلینڈ کے جو روٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ بیٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ جو روٹ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ سری لنکا کے دھننجایا ڈی سلوا 6 درجے ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے، ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز 14 درجے ترقی کے ساتھ 79 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگز میں بہتری، پاکستانی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی

ٹیسٹ بولنگ درجہ بندی میں ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف 9 درجے ترقی کر کے 14 ویں، کیمار روچ 4 درجے ترقی کے بعد 17 ویں، جبکہ زمبابوے کے بلیسنگ مزاربانی 6 درجے ترقی کر کے 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی20 بیٹنگ درجہ بندی میں بھارت کے ایشان کشن نے پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔ انہوں نے اپنے ہم وطن ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کی تقریباً 11 ماہ تک جاری رہنے والی حکمرانی ختم ہو گئی۔

ایشان کشن اس کامیابی کے بعد ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو اور ابھیشیک شرما کے بعد ٹی20 میں نمبر ایک بننے والے چوتھے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ کے نئے ستارے جگمگانے لگے، ٹی20 رینکنگ میں نمایاں ترقی

آئی سی سی کے مطابق ایشان کشن کی یہ ترقی رواں سال ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ہوئی، جہاں انہوں نے 317 رنز بنائے اور پاکستان کے خلاف بہترین اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

درجہ بندی میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ آئرلینڈ کے لورکن ٹکر اور راس ایڈیر نے بھی نمایاں ترقی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟