اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکا اور ایران کے درمیان مثبت پیشرفت، پاکستان

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ قطری اور پاکستانی ثالثوں کی کوششوں سے دوحہ میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ فریقین نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر بات چیت جاری رکھنے اور آئندہ اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں قطری اور پاکستانی ثالثوں نے امریکی اور ایرانی مذاکراتی وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں کا ایک اور دور مکمل کر لیا، جس کے دوران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت  سے متعلق مختلف امور پر مثبت پیشرفت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے دوحہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت، قطر نے امریکا اور ایران کے مزید مذاکرات کا عندیہ دے دیا

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشرفت لیک لوسرن سربراہی اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کا تسلسل ہے اور دونوں فریقوں نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

بیان کے مطابق امریکا اور ایران نے آئندہ بھی بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اگلا اجلاس ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کی تکمیل کے فوراً بعد جلد از جلد منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت، تیل کی قیمتیں مسلسل تیسرے روز بھی گر گئیں

پاکستانی وزارتِ خارجہ نے اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں اہم پیشرفت قرار دیا، تاہم مذاکرات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کانگریس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا؟ وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئے، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا