مصنوعی ذہانت نے پولیس میں 2 کروڑ روپے کی تنخواہوں کی خردبرد کا بھانڈا پھوڑ دیا، 3 اہلکار گرفتار

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے کیے گئے آڈٹ کے دوران قریباً 2 کروڑ روپے کی تنخواہوں میں خردبرد کا انکشاف ہونے پر 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:اینتھروپک نے محققین کے لیے ‘کلاڈ سائنس’ متعارف کرا دی، مصنوعی ذہانت سے سائنسی تحقیق میں تیزی لانے کا دعویٰ

پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں گیریش رائے، راج کمار کٹلم اور ہیمنت میتھیو شامل ہیں۔ مرکزی ملزم گیریش رائے جگدل پور میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے دفتر کے شعبۂ تنخواہ میں تعینات تھا، جہاں اس نے مبینہ طور پر اکتوبر 2023 سے مئی 2026 تک تنخواہوں کا ریکارڈ تبدیل کرکے اپنی اور 2 دیگر اہلکاروں کی تنخواہیں غیرقانونی طور پر بڑھائیں اور سرکاری خزانے سے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے نکلوائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے معمول کے داخلی و بیرونی آڈٹ کے بعد اے آئی سے معاونت یافتہ تجزیے نے تنخواہوں کے اخراجات میں غیرمعمولی اضافے کی نشاندہی کی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ مرکزی ملزم بعض دیگر ملازمین کی تنخواہیں بھی قرض دینے کے بہانے بڑھاتا تھا اور بعد میں اضافی رقم نقد واپس وصول کرلیتا تھا۔

مزید پڑھیں:امریکا میں مصنوعی ذہانت کی نگرانی، ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری

پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف دھوکا دہی، جعلسازی، مجرمانہ خیانت اور سرکاری فنڈز میں خردبرد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر کی ملاقات، انسانی تعاون بڑھانے پر اتفاق

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں غیرت کے نام پر پولیس اہلکار اور عورت کا بہیمانہ قتل

اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی، انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

شہدا کی تضحیک ناقابلِ قبول، مولانا فضل الرحمان قوم سے معافی مانگیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف انکوائری کا حکم معطل، امیدواروں کے انٹرویوز بحال ہونے کی راہ ہموار

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری